واٹس ایپ صارفین کے لیے نئی سہولت

0
8

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم انٹرنیٹ صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے آئے دن اپنے فیچر میں تبدیلیاں لاتے رہتے ہیں۔ چند روز قبل واٹس ایپ نے دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی جھوٹی اور گمراہ کن خبروں کی روک تھام کے لیے فارورڈ میسج کے طریقہ کار کو سخت کیا تھا۔ اب واٹس ایپ انتظامیہ نے اپنے صارفین کے لیے گروپ کالنگ کے طریقہ کار کو مزید آسان بنا دیا ہے

اب واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے صارفین کی سہولت کےلیے نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے واٹس ایپ صارفین آسانی کے ساتھ گروپ کالنگ کرسکتے ہیں۔

اس سے پہلے چار افراد یا اس سے کم صارفین کو گروپ کال کرنے کےلیے ایک ایک کو الگ کال ملانا پڑتی تھی لیکن انتظامیہ کی سہولت دینے کے بعد چار افراد یا اس سے کم براہ راست آڈیو یا ویڈیو کال کے بٹن پر کلک کرکے کال کرسکتے ہیں

Previous articleLife of Muhammad 1 [An Urdu Documentary for Kids]
Next articleUbqari March 2020 [Download Ubqari Wazaif]

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here