سائنس دانوں نے انتہائی تشویشناک وارننگ جاری کر دی ہے۔ڈیلی اسٹار کے مطابق سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ سورج “سولر مینیمم” (Solar minimum) پیریڈ میں داخل ہو چکا ہے جس کی وجہ سے اس کی تحرک میں کمی واقع ہوئی ہے اور آئندہ دنوں میں اس کی تپش مزید کم ہونے جارہی ہے جس سے دنیا کو منجمد موسم، زلزلوں اور قحط کا سامنا کرناپڑ سکتا ہے۔اسپیس ویدر کے ماہر فلکیات ڈاکٹر ٹونی فلپس کا کہنا ہے کہ 100 دن ہو گئے ہیں کہ سورج پر “سن پاٹس” (Sunpots) دکھائی نہیں دیئے۔ سن پاٹس سورج کی سطح پر زمین کے سائز کے مقناطیسی فیلڈز ہیں جہاں سے انتہائی شدید مقناطیسی لہریں اٹھتی ہیں۔ان پاٹس کے نظر نہ آنے کا مطلب ہے کہ سورج کی تپش اور روشنی میں کمی واقع ہو گی، جو گزشتہ 100دن سے ریکارڈ کی جا رہی ہے اور آئندہ دنوں میں اس صورتحال میں اضافہ ہو گا۔سن پاٹس نہ ہو نے کی وجہ سے زمین پر درجہ حرارت میں بہت کمی واقع ہوگی۔ دوسری طرف سورج کے مقناطیسی فیلڈز کمزور ہونے سے زمین پر زلزلے آ سکتے ہیں اور یہ دونوں عوامل زمین پر قحط کو جنم دے سکتے ہیں۔
Note: This article was originally published on our related blog. We have merged content from our educational subdomains to provide easier access in one place. The original post is still available at: https://videos.urdutubes.com/2020/06/%d8%b3%d9%88%d8%b1%d8%ac-%d9%84%d8%a7%da%a9-%da%88%d8%a7%d8%a6%d9%88%d9%86-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%ac%d8%a7%d9%86%db%8c%d9%88%d8%a7%d9%84%d8%a7%db%81%db%92%d8%8c-%d8%b3%d8%a7%d8%a6%d9%86%d8%b3%d8%af.html
All content is owned and authored by us, and redistribution or reuse is not allowed without permission.
Note: This post is part of our content merger from multiple educational subdomains. To access the original content, visit: books.urdutubes.com for book-related content, PDFs, and downloads, or videos.urdutubes.com for video-related posts. All content is owned and authored by us, and redistribution or reuse is not allowed without permission.