پاکستان نے انٹرنیٹ کی رفتار میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

0
17

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان اور بھارت دنیا میں روایتی حریف ممالک سے جانے جاتے ہیں، دونوں ممالک میں کھیل کے مقابلے ہوں یا جنگ کا محاذ اکثر خبریں زبان زدِ عام رہتی ہیں، تاہم ایک خبر انٹرنیٹ کے حوالے سے آئی ہے، پاکستان نے تیز ترین انٹرنیٹ فراہم کرنے والے ممالک کی فہرست میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کھیل، سیاحت، سیاست اور کلچرل پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ورلڈ انڈیکس نے دنیا میں تیز ترین انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے ممالک کی فہرست جاری کی ہے، اس فہرست میں پاکستان بھی شامل ہے۔ورلڈ انڈیکس کی فہرست کے مطابق متحدہ عرب امارات تیز ترین انٹرنیٹ فراہم کرنے والے ممالک میں پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ کوریا دوسرے اور قطر تیسرے پوزیشن پر موجود ہیں۔اسی طرح چین، کینیڈا اور نیدرلینڈز بالترتیب چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ ناروے اور بیلاروس ساتویں اور آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔

Previous articleکیاجنات انسانوں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کر سکتے ہیں؟ وہ بات جسے جان کر ہی انسان کانپ اُٹھے
Next articleستون تخلیق کی حیران کردینے والی تصاویز

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here