The Rise of Catherine The Great-Urdu Introduction

1
91

The Rise of Catherine The Great-Urdu Introduction about the Great Queen of Russia.

The Rise of Catherine The Great-Urdu Introduction

ملکہ الظبت جو کہ قلمرو روسیا کہ ملکہ ہیں۔ ان کی کوئی اولاد نہیں ہے۔ وہ پریشان ہیں کہ کون ان کے تخت و تاج کا وارث ہوگا۔ اس مقصد کیلئے انہوں نے اپنے بھتیجے کو ولی عہد نامزد کرنے کا فیصلہ کیا۔ لیکن وہ اس عمل کرنے میں تامل کررہی ہیں کیونکہ شہزادہ پیٹر سوئم ایک نہائت غیرسنجیدہ اور حکومتی امور سے بالکل ناواقف انسان ہیں۔ وہ حکومتی امور میں دلچسپی نہیں رکھتے لیکن شغل کی حد تک۔ جبکہ ملکہ الظبت بہت سنجیدہ، باوقار اور جہاندیدہ خاتون ہیں۔

اسی دوران ملکہ اپنے منصوبہ میں چند بنیادی تبدیلیاں لاتی ہیں۔ وہ سوچتی ہیں کہ کیوں کسی غیرنمایاں لیکن اچھے خاندان کی لڑکی سے شہزادہ پطرس (پیٹر) کی شادی کروانے کی خواہشمند ہیں تاکہ ان کے بیٹا پیدا ہو اور اس کو ولی عہد نامزد کیا جائے۔ اس سوچ کو عملی جامہ پہنانے کیلئے شہزادی کیتھرین کو پروشیا (موجودہ جرمنی) سے لایاجاتاہے۔ کیتھرین کا اصل نام صوفیہ فریڈرک ہے جبکہ ان کا شجرہ نسب مفلوک الحال پروشی (موجودہ جرمنی) شاہی خاندان سے جاملتا ہے۔ شہزادی صوفیہ اپنی مادر وطن سے دور جانے کیلئے آمادہ ہے۔ مادروطن سے بہت دور روس کی سرزمین ۔۔۔۔ آنکھوں میں حسین خواب سجائے ایک پری کی طرح پریوں کے دیس میں وارد ہوتی ہے شہزادی صوفیہ۔

شہزادی صوفیہ کا نام تبدیل کرکے کیتھرین رکھاجاتاہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انکا مسیحی مذہب/فرقہ بھی تبدیل کروایاجاتاہے۔ روس کے شاہی محل میں ان کو بہت سے دگرگوں حالات کا سامنا ہوتاہے۔ محلاتی سازشیں، جاسوسوں کی غلط بیانیاں، ملکہ معظمہ کی معاملہ فہمی اور مہارت شہزادی کیتھرین کے مستقبل کو خطرے سے دوچار کرتی ہیں۔ بہرحال ان کی شادی شہزادہ پیٹر (پطرس) سے انجام پاتی ہے لیکن شہزادہ کی طرف سے التفات کی کمی کیتھرین کو ذہنی پریشانی میں مبتلا کردیتی ہے۔

شہزادی کیتھرین کے ہاں ایک بیٹا متولد ہوتاہے، جس کو ملکہ چھین کر نشونما کیلئے کسی خاص مصاحب کے حوالہ کردیتی ہیں۔ کیتھرین محل میں بے یارومددگار اور محلاتی سازشوں کی شکار ہے۔ اب وہ کیسے خود کو طاقتور لوگوں سے بچائے گی؟ کیا وہ خود کو مقتدر حلقہ سے بچاپائے گی جو کہ اس کو بہر صورت تباہ حال کرنا چاہتے ہیں؟ کیا وہ اپنے بیٹے سے مل پائے گی؟ کیا اس کا بیٹا ہی مستقبل میں ولی عہد کےلئے نامزد ہوگا؟

یہ سب جاننے کیلئے دیکھیں کیتھرین ٹی وی سیریل اردو زبان میں

Photo

628

1745 The reigning Empress Elizaveta Petrovna is barren. The only heir is her feeble-minded nephew Peter III. Elizabeth could not allow Peter to ascend the throne, so she decides to marry the Crown Prince, wait for the birth of her son, and then pick up the boy and raise him to be a real Russian emperor.

Brides come to St. Petersburg. Among them is the charming princess Sophia Frederick of the impoverished branch of the Prussian kings. The girl, dreaming of a fairy tale, went to a distant mysterious Russia for great love and happiness.

However, here she was destined to face the conspiracies of courtiers and spies, ruthless palace intrigues, the empress’s cruel calculation and the indifference of her future spouse. She and then her children are in mortal danger. To defend her dream of love, Catherine will have to get rid of the power of people who are trying to destroy it.

Die is cast. Catherine begins to fight for the throne. But will she be happy?

Previous articleJanaze Key Masail-Questions of Funeral Prayer
Next articleCostume of Iranian Women in History|Pre-Aryan Civilization

1 COMMENT

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here