اب تک تو یہ سنتے آئے تھے کہ کہ پیڑ اور پودے ہماری غذا ہیں ۔لیکن اس دنیا میں کچھ ایسے بھی درخت ہیں جن کی غذا انسان اور جانور ہیں۔ سب سے پہلے ان حیرت انگیز پودوں کا پتہ لگانے والا ایک آسٹریلین سیاح تھا ۔ وہ جنگلی جڑی بوٹیوں کی تلاش میں بھٹکتا ہوا ایک ایسے ہی پیڑ کا شکار ہو گیا ، لیکن دم توڑنے سے پہلے خون سے لت پت حالت میں بچ نکلنے میں کامیاب ہوا ۔اس نے بتایا کہ جب ایک درخت کی شاخوں نے اسے جکڑ لیا تو محسوس ہوا کہ شیر کے چنگل میں پھنس گیا ہے ۔ اس گوشت خور درخت کی لمبی اور کٹیلی شاخوں نے جگہ جگہ سے اس کے جسم سے گوشت کے ٹکڑے نوچ لیے تھے ۔
ایسے ہی درخت تمانیہ کے سمندری کناروں پر بسے جنگلات میں بھی ہیں ۔ یہ درخت کچھ ہی دیر میں شکار کے جسم سے گوشت نوچ لیتے ہیں ۔ ایک درخت ویسٹ انڈیز میں پایا جاتا ہے ۔اسے “موسیقار” کہتے ہیں اس پیڑ کے شکار کرنے کا ڈھنگ انوکھا ہے ۔ دن بھر اس پیڑ سے سریلی جھنکار نکلتی ہے ۔ غروب آفتاب کے ساتھ ہی یہ جھنکار سسکیوں اور رونے کی آوازوں میں بدل جاتی ہے ۔۔۔پاس سے گذرنے والا مسافر مجبور ہو کر مجبور کی مدد کرنے کے خیال سے اس جھاڑ کے اندر گھس جاتا ہے اور جھنڈ کی شاخیں اسے دبوچ لیتی ہیں ۔ پتیوں کے چاقو کی دھار جیسے تیز کنارے پلک جھپکتے ہی مسافر کے ٹکڑے کر دیتے ہیں اور خون بہہ کر جڑوں میں چلا جاتا ہے ۔ پہلا شکار ختم ہوتے ہی پیڑ دوبارہ رونا شروع کر دیتا ہے ۔
منچ نیل – یہ برازیل کے گھنے جنگلات میں پایا جاتا ہے ۔ بہار کے موسم میں اس پر سرخ خوبصورت پھول کھلتے ہیں ۔ ان پھولوں سے لگاتار زرد رنگ کا برادہ گرتا رہتا ہے ۔یہ برادہ اتنا تیز اور زہریلا ہوتا ہے کہ جسم کے کسی حصے پر گرتے ہی وہ حصہ گل کر لعاب بن جاتا ہے ۔ یہ لعاب جڑوں میں جذب ہو کر اسے خوراک پہنچاتا ہے
Note: This article was originally published on our related blog. We have merged content from our educational subdomains to provide easier access in one place. The original post is still available at: https://videos.urdutubes.com/2020/04/%d8%a7%d9%86%d8%b3%d8%a7%d9%86-%d8%aa%d9%88-%d8%a7%d9%86%d8%b3%d8%a7%d9%86-%db%94%db%94%db%94%d9%be%d9%88%d8%af%db%92-%d8%a8%da%be%db%8c-%d9%82%d8%a7%d8%aa%d9%84-%db%81%db%8c%da%ba.html
All content is owned and authored by us, and redistribution or reuse is not allowed without permission.
Note: This post is part of our content merger from multiple educational subdomains. To access the original content, visit: books.urdutubes.com for book-related content, PDFs, and downloads, or videos.urdutubes.com for video-related posts. All content is owned and authored by us, and redistribution or reuse is not allowed without permission.