کورونا وائرس کتنے زیادہ ٹمپریچر کو برداشت کرسکتا ہے؟ تازہ تحقیق میں فرانسیسی سائنسدانوں نے پریشان کن انکشاف کردیا

0
12

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) کہا جا رہا تھا کہ کورونا وائرس زیادہ درجہ حرارت میں ختم ہو جائے گا یا اس کا پھیلاﺅ سست ہو جائے گا لیکن اب فرانسیسی سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں اس حوالے سے انتہائی پریشان کن انکشاف کر دیا ہے۔ ساﺅتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق فرانس کی ایکس مارسیلے یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں درجہ حرارت بڑھا کر کورونا وائرس کو ختم کرنے کا تجربہ کیا۔ انہوں نے کورونا وائرس کو 60ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں ایک گھنٹے کے لیے رکھا اور پھر اس کا مشاہدہ کیا تو وہ یہ دیکھ کر دنگ رہ گئے کہ اس کے کئی سٹرینز اب بھی اپنی افزائش کرنے اور تعداد بڑھانے کی صلاحیت رکھتے تھے۔

ان تجربات میں سائنسدانوں کو کورونا وائرس کو مکمل طور پر مارنے کے لیے درجہ حرارت کو92ڈگری سینٹی گریڈ تک لیجانا پڑا تب کہیں جا کر اس موذی وائرس کا مکمل خاتمہ ہوا۔ اس تحقیق میں سائنسدانوں نے بندروں کے پھیپھڑوں میں کورونا وائرس انجیکٹ کیے اور پھر انہیں مختلف ماحول اور درجہ حرارت میں رکھا۔ جن پھیپھڑوں میں کورونا وائرس کی کم مقدار انجیکٹ کی گئی تھی انہیں 60ڈگری سینٹی گریڈ پر ایک گھنٹہ رکھنے سے بھی ان میں وائرس مکمل ختم ہو گیا تھا لیکن جن میں مقدار زیادہ تھی ان میں کئی سٹرینز اب بھی افزائش کی صلاحیت رکھتے تھے۔ تاہم جب سائنسدانوں نے انہیں 92ڈگری سینٹی گریڈ پر 15منٹ کے لیے رکھا تو وائرس مکمل غیرمتحرک ہو گیا۔

Previous articleپیسے بچائیں۔لاک ڈاﺅن کے دوران اپنے صابن اور شیمپو سمیت دیگر اشیاءکو لمبے عرصے تک چلانے کے نسخے جانئے
Next articleعمر ابن خطابؓ کی خلافت کا واقعہ جنات واقعی انسان کو اغوا کرلیتے ہیں ؟یہ واقعہ پڑھ کر آپ کی عقل دنگ رہ جائے گی ۔۔۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here