جون المیڈا: پہلا کورونا وائرس دریافت کرنے والی خاتون کون تھیں؟

0
15

کورونا وائرس کو سب سے پہلے سکاٹ لینڈ کی ایک خاتون نے دریافت کیا تھا جو ایک بس ڈرائیور کی بیٹی تھیں اور جنھوں نے سولہ برس کی عمر میں سکول چھوڑ دیا تھا۔

جون المیڈا وائرس کی ‘امیجنگ’ کرنے کی بانی ہیں اور موجودہ عالمی وبا میں ان کی اس دریافت پر ایک مرتبہ پھر پوری دنیا کی توجہ ہے۔

کووڈ 19 ایک نیا وائرس ہے لیکن یہ بھی کورونا وائرس ہی کی ایک قسم ہے جس کی ڈاکٹر المیڈا نے سنہ 1964 میں لندن کے ہسپتال سینٹ تھامس کی لیبارٹری میں شناخت کی تھی۔

جون ہارٹ جو ایک ‘وائرولوجسٹ’ تھیں سنہ 1930 میں سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو کے شمالی مشرق حصہ میں پیدا ہوئیں اور شہر کے اسی غریب علاقے میں ان کا بچپن گزرا۔

انھوں نے 16 برس کی عمر میں سکول چھوڑ دیا اور ان کی باقاعدہ تعلیم کا سلسلہ منقطع ہو گیا تھا لیکن انھیں گلاسگو کے ایک شفاخانے ’گلاسگو رائل انفرمری‘ میں لیبارٹری ٹیکنیشن کی نوکری مل گئی تھی۔

بعد ازاں وہ اپنے کریئر کو آگے بڑھانے کے لیے لندن منتقل ہو گئیں جہاں سنہ 1954 میں انھوں نے وینزویلا سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ انریکیوز المیڈا سے شادی کر لی۔

Previous articleTurkish Drama Ertugrul in Urdu will on air in Ramadan 2020
Next articleیورپ کی چی اوپس ٹیلی سکوپ نے دور دراز جہانوں کا جائزہ لینا شروع کر دیا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here